فرنچ اوپن،عالمی نمبر ایک جوکووچ اور مرے فتوحات برقرار رکھتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
ہفتہ 30 مئی 2015 21:08
پیرس ۔ 30مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ مرین چلچ، برڈچ اور تسونگا بھی تیسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے۔
(جاری ہے)
فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں مینز سنگلز ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے تیسرے راؤنڈ میچ میں سربین سٹار نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلین پلیئر تھناسی کو 6-4، 6-4 اور 6-4 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، ایک اور میچ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے آسٹریلیا کے کرگیوس کو 6-4، 6-3 اور 6-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، مرین چلچ نے میئر کو ہرا کر تیسری رکاوٹ عبور کیا۔
جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ نے پائری کو کانٹے دار مقابلے کے بعد ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، فرانس کے جوویلفریڈ تسونگا بھی تیسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے اور پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.