فیفا ویمنز ورلڈ کپ،انگلش ٹیم کو آخری وارم اپ میچ میں کینیڈا کے ہاتھوں شکست

ہفتہ 30 مئی 2015 21:10

فیفا ویمنز ورلڈ کپ،انگلش ٹیم کو آخری وارم اپ میچ میں کینیڈا کے ہاتھوں ..

مونٹریال ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں میزبان کینیڈین ٹیم نے انگلینڈ کو آخری وارم اپ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

میچ کے پہلے ہاف کے 23 ویں منٹ میں کینیڈین پلیئر صوفی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی اور اس طرح پہلے ہاف کی برتری کی بدولت کینیڈا نے میچ 1-0 گول سے جیت لیا۔ انگلش ٹیم میگا ایونٹ میں 9 جون کو فرانس کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

متعلقہ عنوان :