طویل انتظار ختم،وقار یونس کی زیر کوچنگ پاکستانی ٹیم نے بالاآخر پہلی ون ڈے سیریز جیت لی

ہفتہ 30 مئی 2015 21:30

طویل انتظار ختم،وقار یونس کی زیر کوچنگ پاکستانی ٹیم نے بالاآخر پہلی ..

اسلام آباد ۔ 30مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) طویل انتظار کے بعد وقار یونس کی زیر کوچنگ پاکستانی ٹیم نے بالاآخر پہلی ون ڈے سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ گرین شرٹس نے زمبابوے کو دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ برتری حاصل کر لی۔ دونوں ٹیمیں آخری ون ڈے میں (آج) اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس کی قومی ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے کے بعد پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر چھ ون ڈے سیریز کھیلیں، ایک جیتی جبکہ پانچ میں اسے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ وقار یونس کی زیر کوچنگ پاکستان کو پہلی بار سری لنکا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس کے بعد آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو 3-0 سے شکست دی، تیسری سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-2 سے ہرایا اور اس کے بعد پھر کیوی ٹیم نے ہوم سیریز میں گرین شرٹس کے خلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔ چھٹی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو زیر کر کے گزشتہ سترہ ماہ بعد پہلی سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :