ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ،راولپنڈی نے میانوالی کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا،عاقب کی 134 رنز کی ناقابل شکست اننگز

ہفتہ 30 مئی 2015 21:32

ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ،راولپنڈی نے میانوالی کو 4 وکٹوں سے ..

راولپنڈی ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر راولپنڈی ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ کے تین روزہ میچ میں راولپنڈی نے میانوالی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 317 رنز کا ہدف 82.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، عاقب نے 134 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ عدنان 51 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پنڈی سٹیڈیم میں میچ کے تیسرے روز اور آخری روز راولپنڈی کی ٹیم دوسری اننگز کیلئے جب میدان مین اتری تو اسے فتح کیلئے 317 رنز درکار تھے، راولپنڈی کے بلے بازوں نے ڈٹ کر میانوالی کے باؤلرز کا مقابلہ کیا اور مطلوبہ ہدف 83 ویں اوور کی پہلی گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے ٹیم کو ہمکنار کرایا، عاقب نے 134 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل میانوالی کے منہ سے فتح کا نوالہ چھین لیا۔ عدنان 51 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ نوید نے تین وکٹیں حاصل کیں۔