حکومت نے شہر میں بھنگ کاشت کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 30 مئی 2015 21:53

حکومت  نے شہر میں بھنگ کاشت کر دی

آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مئی۔2015ء)قازقستان کے درالحکومت میں پھولوں کی کیاریوں میں غلطی سے پھولوں کی بجائے بھنگ کے پودوں کی کاشت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق آستانہ سٹی میں شہریوں نے شہر کے کچھ علاقوں کی کیاری کے پاس چہل قدمی کے دوران ہزاروں کی تعداد میں خوبصورت پودے دیکھے۔بعد میں معلوم ہوا کہ یہ پودے بھنگ کے ہیں، جن سے چرس وغیرہ بھی بنائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

شہر کی کونسل نے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آیا یہ غلطی سے ہوا ہے ، یا پھرشرپسند عناصر نے جان بوجھ کر بھنگ کی کاشت کی ہے۔جس کمپنی نے شہر کی کیاریوں میں پودے لگائے تھے اس سے بھی تحقیقات ہو رہی ہیں، کمپنی کا کہنا ہے کہ بھنگ کے پودے ہونے کی صورت میں انہیں فوراً تلف کر دیا جائے گا۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ یہ پودے پولیس نے خود کاشت کرائے ہیں تاکہ نشہ کرنے والوں اور اس کا کاروبار کرنے والوں کو پکڑا جا سکے۔