عورت پانی پر کیسے چلتی ہے؟ راز فاش ہوگیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 30 مئی 2015 22:03

عورت پانی پر کیسے چلتی ہے؟ راز فاش ہوگیا

نوٹنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مئی۔2015ء) بہت عرصے سے شعبدے باز پانی پر چلنے کے لیے طرح طرح کے جگاڑ لگاتے آئے ہیں۔ کوئی پانی کے نیچے شیشے کا فرش تیار کر لیتا ہے تو کوئی پانی کے نیچے برف کے بڑے بڑے بلاک رکھ دیتا ہے۔ مس ٹانر بھی پانی پر چلتی ہے، مگر اس نے اپنے پانی پر چلنے کے راز کو ظاہر کر دیا ہے۔مس ٹانر پانی کے اوپر نہیں چلتی بلکہ پانی کے نیچے الٹا سر کے بل چلتی ہے۔

28 سالہ ٹانر کا تعلق سلواک سے ہے مگر وہ 2010 سے نوٹینگھم میں رہ رہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ 20 سالوں سے پانی پر چلنے کے لیے اس طرح کا مظاہرہ رکرہی ہے۔ اس کی تصاویر دیکھ کر سب یہی سمجھتے ہیں کہ وہ پانی کے اوپر چل رہی ہے مگر حقیقت میں وہ پانی کے نیچے اس طرح چل رہی ہوتی ہے کہ اس کے پاؤں سطح آب کی طرف ہوتے ہیں۔ اس کی تصاویر میں اس کے بالوں کو اوپر کی طرف اٹھے دیکھ کر اندازہ ہوجاتا ہے کہ یہ بال اوپر نہیں بلکہ نیچے کی طرف ہیں۔ٹانر اپنی تصاویر الٹی بنواتی ہیں جس سے لگتا ہے کہ وہ پانی پر چل رہی ہے۔ ٹانر نے اپنے شعبدے کے بارے میں بتایا کہ وہ اس سے کھیلوں کے فروغ کے لیے استعمال کرے گی۔ اس وقت ٹانر کی ایک تیراکی کی ٹیم بھی ہے جس کا نام سٹار ایکوا ہے۔

متعلقہ عنوان :