کسٹم انٹیلیجنس کے 3 افسران کی ایگزیکٹ کے دفتر میں کاروائی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 مئی 2015 22:06

کسٹم انٹیلیجنس کے 3 افسران کی ایگزیکٹ کے دفتر میں کاروائی

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) کسٹم انٹیلیجنس کے 3 ڈپٹی ڈائریکٹرز کی جانب سے ایگزیکٹ کے مرکزی دفتر میں کاروائی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایگزیکٹ کے مرکزی دفتر میں کسٹم انٹیلیجنس کے 3 ڈپٹی ڈائریکٹرز کی جانب سے کاروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کسٹم افسران کی ایگزیکٹ کے دفتر میں موجودگی کو 9 گھنٹے کا وقت ہوچکا ہے۔اس دوران ایگزیکٹ چینل میں لگے آلات اور مشینری کی فہرست تیار کرلی گئی ہے جبکہ ان کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بھی مرتب کرلیا ہے۔ کسٹم افسران کی جانب سےایگزیکٹ چینل کو آلات اور مشینری کی اصلیت ثابت کرنے کیلئے دستاوایزات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :