امریکا کی طرف سے عائد بدعنوانی کے الزامات بے بنیاد ، سابق نائب صدر فیفا جیک وارنر

اتوار 31 مئی 2015 10:12

امریکا کی طرف سے عائد بدعنوانی کے الزامات بے بنیاد ، سابق نائب صدر فیفا ..

کراکس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31مئی ۔2015ء ) فیفا کے سابق نائب صدر جیک وارنر نے امریکا کی طرف سے عائد کئے گئے بدعنوانی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا 2022ء کے عالمی کپ کی میزبانی نہ ملنے کا بدلہ لے رہا ہے ، بدعنوانی کی تحقیقات کے بعد امریکا نے بدھ کو 14افراد پر الزام عائد کیا جن میں 9افراد فیفا کے موجودہ یا سابق اہلکار اور پانچ کاروباری ایگزیکٹو ہیں ۔ٹرینیڈاڈ اینڈٹو بیگو میں گرفتاری دینے والے وارنر کاکہنا ہے کہ سادہ سی بات ہے کہ امریکا 2022ء کے عالمی کپ کی میزبانی نہ ملنے پر فیفا پر اپنے دل کی بھڑاس نکال رکھا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ بس یوں سمجھیں یہ ذاتی معاملہ ہے ۔