کینیڈا میں تارکین وطن سے متعلق نئے قانون پر عملدرآمد شروع

قانون کے تحت حکومت دہشت گردی، بغاوت، جاسوسی یا کینیڈا کی فوجوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کے جرم میں سزاء پانے والے افراد کی شہریت ختم کر سکتی ہے

اتوار 31 مئی 2015 12:06

کینیڈا میں تارکین وطن سے متعلق نئے قانون پر عملدرآمد شروع

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء ) کینیڈا میں تارکین وطن سے متعلق نئے قانون پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ، اس قانون کے تحت حکومت دہشت گردی، بغاوت، جاسوسی یا کینیڈا کی فوجوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کے جرم میں سزاء پانے والے افراد کی شہریت ختم کر سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں تارکین وطن سے متعلق نئے قانون پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تازہ ترین دفعہ کا اطلاق جزوی طور پر کینیڈا کے ان باشندوں پر ہو گا جو امریکی قیادت میں اتحاد، جس میں کینیڈا بھی شامل ہے، کے خلاف برسرپیکار دولت اسلامیہ گروپ میں شمولیت کے لئے شام اور عراق گئے ہیں۔ کینیڈا کے اراکین پارلیمنٹ جہادیوں کے ساتھ شامل ہونے کے لئے نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے سمندر پار جانے کے بارے میں فکر مند ہیں۔ رئیل کینیڈین مونٹڈ پولیس کے مطابق 100 سے زائد کینیڈین باشندے دولت اسلامیہ گروپ کی صفوں میں شامل ہو گئے ہیں جن میں 10 یا 20 سال کی عمر کی کم از کم وہ ایک درجن عورتیں اور مرد شامل ہیں جنہوں نے سمندر پار جانے کی کوشش کی ہے۔ تاہم تارکین وطن کے نئے قانون سے کینیڈا کے ایسے باشندے متاثر ہونگے جو دوہری شہریت کے حامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :