میانمار روہنگیا مسلمانوں کواپنا شہری تسلیم کرے ، اقوام متحدہ اور امریکہ کا مطالبہ

دھماکے سے مسجد کی چھت اڑ گئی اور قریبی مارکیٹ کے دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ، اقوام متحدہ

اتوار 31 مئی 2015 12:38

میانمار روہنگیا مسلمانوں کواپنا شہری تسلیم کرے ، اقوام متحدہ اور امریکہ ..

نیویارک/واشنگٹن/بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) امریکہ اور اقوام متحدہ نے میانمار پر زور دیا ہے کہ جب تک وہ روہنگیا مسلمانوں کیخلاف نسلی تعصب ختم کر کے ان کو اپنا شہری تسلیم نہیں کرتا اس وقت تک تارکین وطن کا مسئلہ حل کرنا ممکن نہیں۔انڈامان اور خلیج بنگال کی سمندری حدود میں روہنگیا مسلمانوں سے بھری ہوئی کشتیاں اب بھی کسی منزل کی تلاش میں سمندر میں بھٹک رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے میانمار پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک میں روہنگیا مسلمانوں کی حیثیت واضح کرے،ہزاروں روہنگیا مسلمان اپنے ملک سے دربدر ہونے کے بعد کھلے سمندر میں بے آسرا بھٹک رہے ہیں۔ ایشیائی تارکین وطن کے مسائل پر بنکاک میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے عالمی اجلاس میں 17 ایشیائی ممالک کے ساتھ امریکہ ،سوئزر لینڈ اور بین الاقوامی تنظیموں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر تھائی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام 17 ممالک نے تارکین وطن مسئلے کا حل نکالنے پر اتفاق رائے کیا میانماراور بنگلا دیش بھی تارکین وطن کے مسائل کی بنیادی وجوہات پر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔