ماڈل ایان علی نے والد کو رحما ن ملک سمیت اہم شخصیات با رے خفیہ معلو ما ت فراہم کر دیں
ماڈل سے ان کے والد کا جیل میں بھی برابر رابطہ ہے پولیس اہلکار اس میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ذرائع
اتوار 31 مئی 2015 13:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) خوبرو ماڈل ایان علی کی اپنے والد سے صرف دکھاوے کی ناراضگی ہے اور ایان علی نے اپنے والد کو رحمان ملک اور ان کے بھائی سمیت دیگر اہم ترین سیاستدانوں ، کاروباری شخصیات اور بیوروکریٹس کی تفصیلات دے دی ہیں ۔ ایان علی کی مرتب کردہ فہرست یں 21 سیاستدانوں ، 12 کاروبار شخصیات اور 45 سے زائد بیوروکریٹس اور دیگر حکومتی و نجیعہدیداران کے نام شامل ہیں ۔
ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ خوبرو ماڈل ایان علی جیل کی زندگی کو خیر آباد کہنے کی پالیسی پر چل پڑیں ۔ بظاہر والد سے اختلافات اور ناراضگی مگر درپردہ ان کو وہ تمام اہم تفصیلات بھی مہیا کر دی ہیں جن کا واویلا میڈیا میں ان کے والد کر چکے ہیں اور آئندہ چند روز میں مزید انکشافات بھی کریں گے ۔(جاری ہے)
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایان علی سے ان کے والد کا جیل میں بھی برابر رابطہ ہے اور ایک پولیس اہلکار اس بارے میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔
جس کے ذریعے ایان علی والد کی تمام تر سرگرمیوں سے نہ رف آگاہ ہیں بلکہ ان کی عملی معاونت بھی کر رہی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل میڈیا میں ان کے والد نے جو انکشافات کئے تھے ان کی تمام تر تفصلات ایان عل نے دی ہیں اب بھی ایان علی نے اپنے والد کو ایئرٹکٹس کی فوٹو کاپیاں ، بڑے بڑے اندرون ملک اور بیرون ملک ہوٹلوں میں قیام و طعام بارے تفصیلات بھی دی ہیں جو ان کو سیاستدانوں ، بیوروکریٹس اور کاروباری شخصیات مہیا کرتی رہی ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.