سپورٹس بورڈ پنجاب کی سوئمنگ ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز پیر اور تربیتی کیمپ منگل سے شروع ہوگا

اتوار 31 مئی 2015 13:15

سپورٹس بورڈ پنجاب کی سوئمنگ ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز پیر اور تربیتی ..

لاہور ۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) پہلی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں شرکت کرنے والی سپورٹس بورڈ پنجاب کی سوئمنگ ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز پیر کو ہوں گے اور منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 2جون سے 7جون تک لگایا جائے گا ، تفصیلات کے مطابق پہلی قائداعظم بین الصوبائی گیمز کا آغاز 9 جون سے ہو رہا ہے، جس کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی سوئمنگ ٹیم کا انتخاب کیا جارہا ہے، اس کیلئے ٹرائلز یکم جون بروز پیر کو سمن آباد سپورٹس کمپلیکس سوئمنگ پول میں صبح 10ہوں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی اور ڈسٹرکٹ سوئمنگ کوچ رفیع الزمان ٹرائلز کی نگرانی کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں20کھلاڑیوں انتخاب کیا جائے گا ، ٹرائلز میں صرف سوئمر حصہ لے سکیں گے، کسی محکمہ کے کھلاڑی شریک نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :