تیسرے ون ڈے میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہونے کے باوجود شائقین ٹکٹوں کی تلاش میں سرگرداں

اتوار 31 مئی 2015 13:16

تیسرے ون ڈے میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہونے کے باوجود شائقین ٹکٹوں کی تلاش ..

لاہور ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہونے کے باجود ملک بھر سے میچ دیکھنے کے لئے لاہور آنے والے شائقین ٹکٹوں کی تلاش میں سرگرداں نظر آئے لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ۔گلگشت کالونی ملتان سے آئے ہوئے رانا اظہر ،ظفر ،سرنواز ،اطہر اور سرنواز نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

31 مئی۔

(جاری ہے)

2015ء کو بتایا کہ وہ اتنی دور سے میچ دیکھنے کیلئے آئے ہیں اور وہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد کرنے والی زمبابوے کی ٹیم کو سیلوٹ پیش کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں ٹکٹیں نہیں مل رہیں ۔ واضع رہے کہ مقامی بیکری کی لاہور کی تمام برانچوں سے لاہور کے رہنے والوں کے لئے ٹکٹیں فروخت کے لئے کاؤنٹر بنائے تھے اور پی سی بی نے پورے ملک میں تماشائیوں کے لئے آن لائن ٹکٹیں خریدنے کا بھی بندوبست کیا تھا ،اور اس مقصد کے لئے www.draz.pkسے معاہدہ بھی عمل میں آیا لیکن تمام جگہوں پر تیسرے ون ڈے میچ کے ٹکٹ فروخت ہوگئے تھے جس کا باقاعدہ اعلان بھی پی سی بی نے کر دیا تھا لیکن شائقین کرکٹ نے پھر بھی امید کا دامن نہ چھوڑا اور ٹکٹوں کی تلاش جاری رکھی ۔

متعلقہ عنوان :