برازیل نے بھی فیفا حکام کیخلاف آپریشن شروع کر دیا

اتوار 31 مئی 2015 13:33

برازیل نے بھی فیفا حکام کیخلاف آپریشن شروع کر دیا

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) برازیل نے بھی فیفا حکام کیخلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں عالمی تنظیم گرفتار شدہ افسران میں برازیل فٹبال فیڈریشن کے سابق صدر جوماریا مارین بھی شامل ہیں فی الحال تحقیقات کا محور وہی ہیں لیکن جلد ہی اس کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔