روہنگیا کے مسلمانوں کی تلاش اور امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ

کانفرنس میں سترہ ممالک کے عہدیداروں نے شرکت کی اور سمندر میں پھنسے تارکین وطن کی امداد کرنے پر اتفاق

اتوار 31 مئی 2015 14:13

روہنگیا کے مسلمانوں کی تلاش اور امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کا ..

بینکاک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ہونے والی کانفرنس میں سترہ ممالک نے میانمر کے روہنگیا مسلمانوں کی تلاش اور امداد کی کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ہونے والی کانفرنس میں میانمر کے مسلمانوں کے بنیادی مسائل پر غور کیا گیا کانفرنس میں سترہ ممالک کے عہدیداروں نے شرکت کی اور سمندر میں پھنسے تارکین وطن کی امداد کرنے پر اتفاق کرلیا گیا گزشتہ ہفتے انڈونیشیا اور ملیشیا کی طرف سے عبوری طور پر پناہ دیے جانے والے آٹھ ہزار مسلمانوں کی لیئے ترکی نے امداد دی ہے اور پناہ گزینوں کو خوردنی اشیاء اور صفائی کا سازو سامان مہیا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :