امریکی پولیس نے رواں سال کے 5 ماہ میں 385 افراد ہلاک کر دیئے

زیادتی کا نشانہ بننے والوں کی عمریں 16 سے 83 سال کے درمیان ہیں  93 افراد ذہنی بیمار بھی تھے رپورٹ

اتوار 31 مئی 2015 14:14

امریکی پولیس نے رواں سال کے 5 ماہ میں 385 افراد ہلاک کر دیئے

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی پولیس نے رواں سال کے پانچ ماہ میں 385افراد کو فائرنگ یا تشدد کرکے قتل کرچکی ہے۔اخبار کے مطابق امریکی پولیس نے رواں سال کے پانچ ماہ میں 385 افراد کو فائرنگ یا تشدد کرکے قتل کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق پولیس کے تشدد سے مرنے والوں میں آدھی اقلیت سے تعلق رکھنے والوں کی ہے  دو تہائی سیاہ فام امریکی شہری بھی ان افراد میں شامل ہیں۔

پولیس کی زیادتی کا نشانہ بننے والوں کی عمریں 16 سے 83 سال کے درمیان ہیں جن میں 93 افراد ذہنی بیمار بھی تھے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ہر روز دو یا زائد افراد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ اخبار نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ اصل اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ بھی ہوسکتے ہیں۔ اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تعداد گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :