چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان کیلئے آخری موقع

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 مئی 2015 15:41

چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان کیلئے آخری موقع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2015ء) زمبابوے کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی امیدیں زندہ رکھنے کیلیے بھی کامیابی خاص اہمیت رکھتی ہے، پاکستان کو اپنے پوائنٹس برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے، مہمانوں کو کلین سویپ نہ کرنے کی صورت میں گرین شرٹس کی مہم کو شدید جھٹکا لگ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی رینکنگ کے مطابق اس وقت پاکستان 87 پوائنٹس کے ساتھ نویں جب کہ گذشتہ سیریز میں کلین سویپ کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم 88 کے ہمراہ آٹھویں نمبر پر ہے۔

زمبابوے کو کلین سویپ کرنے پر پاکستان کے موجودہ پوائنٹس برقرار رہیں گے جس کی بدولت سری لنکا میں جیت سے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے امکانات باقی رہیں گے،اگر ایسا نہ ہو سکا تو محرومی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی رینکنگ میں ابتدائی8 ٹیمیں ہی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے کی اہل ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :