سانگھڑ ، مختلف واقعات میں2افراد ہلاک

اتوار 31 مئی 2015 15:48

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) سانگھڑ شہر میں مختلف واقعات میں2افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جھول تھانہ کی حدود میں نواحی گاؤں سواراں میل موری میں گھریلو تنازعہ میں اس کے سگے بھتجے محبوب تالپر نے اپنے چاچا الھ بخش تالپر زمیندار کو گولیاں مار کر قتل کردیا جھول پولیس نے کیس داخل کرکے محبوب تالپر کو گرفتار کرلیا دوسری طرف جھو ل تھانہ کی حدود میں نواحی گاؤں گھنڈل میں گھریلو پریشانی سے تنگ آکر راشد راجپوت نے پسٹل سے فائر کرکے خودکشی کرلی جھول پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :