تیسرا ون ڈے ، سخت سکیورٹی کے باعث چیئرمین پی سی بی کو بھی تلاشی کیلئے قذافی سٹیڈیم کے داخلی راستے پر روک لیا گیا

اتوار 31 مئی 2015 19:24

تیسرا ون ڈے ، سخت سکیورٹی کے باعث چیئرمین پی سی بی کو بھی تلاشی کیلئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے آخری میچ میں سخت سیکورٹی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو بھی قذافی سٹیڈیم کے داخلی راستے پر اہلخانہ کے ساتھ تلاشی کے لیے روک لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ حالات کے پیش نظر سخت سیکورٹی کے اقدامات کیے گئے ہیں اور قانون سب کے لئے برابر ہے۔

۔ زمبابوے کے خلاف پاکستان ٹیم کی ٹی ٹونٹی اور ون ڈ سیریز جیتنے کی خوشی ہے اور امید ہے کہ ٹیم اپنی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ سیریز کے کامیاب انعقاد میں ہر شخص نے اپنا کردار ادا کیا ہے اور امید ہے کہ اس دورہ کے بعد دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان کے دورہ پر آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :