سابق چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی آئی سی سی کی صدارت سے دستبردار

پیر 1 جون 2015 11:21

سابق چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی آئی سی سی کی صدارت سے دستبردار

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی آئی سی سی کی صدارت سےسابق کھلاڑیوں کے حق میں دستبردارہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اس فیصلے کا اعلان پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرکیا ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ انہوں آئی سی سی کی صدارت سے دستبردار ہونے کافیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد ان کی پی سی بی سے درخواست ہے کہ سابق کھلاڑیوں میں سے کسی بہترین کھلاڑی کو اس عہدے کے لئے نامزد کیا جائے۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ کھیل کی روح کو برقرار رکھنے کے لئے کیا ہے ۔ واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے یکم جولائی 2015ء کو آئی سی سی کی صدارت کا منصب سنبھالنا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نجم سیٹھی کو یکم جون سے آئی سی سی کی صدارت کا عہدہ سنبھالنا تھا، آئی سی سی کے قوانین میں ترامیم کے بعد اب صدارت کا عہدہ نمائشی ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :