زمبابوے سے ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد بنگلہ دیش سے ہار پر پیدا ہونیوالی بددلی ختم ہو گئی :مصباح الحق

پیر 1 جون 2015 11:36

زمبابوے سے ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد بنگلہ دیش سے ہار پر پیدا ہونیوالی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم جون۔2015ء) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے ناکامی کے باعث پیدا ہونیوالی بددلی ختم ہو گئی، اظہر علی نے بطور کپتان اور کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، شعیب ملک کی واپسی بھی خوش آئند ہے ، اسی طرح بابر اعظم سمیت نئے کھلاڑیوں نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس سے ٹیم ردھم میں آ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پاک زمبابوے کرکٹ سیریز میں گہری دلچسپی لے کر کرکٹ دیوانوں نے ثابت کر دیا کہ پاکستان میں کرکٹ بند نہیں ہو سکتی۔ دیوانے اس سیریز سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔ انہوں نے کہا سری لنکا ہوم گراؤنڈ پر ایک سخت حریف ہے مگر ٹیم کی موجود ہ فارم کے پیش نظرکامیابی کی امید ہے ۔انہوں نے د نیا نیوز کے پروگرام "یہ ہے کرکٹ دیوانگی " کو اس اعتبارسے اچھا پروگرام قرا ر دیا کہ اس میں کھیل کے مثبت پہلو سامنے لائے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :