ینگ رائزنگ سٹار ٹیم دوسری قومی انڈر16- گرلز فٹ بال چیمپئن شپ میں اعزاز کا دفاع کریگی، حاجی غیاث الدین بلوچ

پیر 1 جون 2015 12:01

ینگ رائزنگ سٹار ٹیم دوسری قومی انڈر16- گرلز فٹ بال چیمپئن شپ میں اعزاز ..

اسلام آباد ۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) ینگ رائزنگ سٹار ویمن کلب راولپنڈی کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ نے کہا ہے کہ ینگ رائزنگ سٹار ویمن کلب راولپنڈی دوسری قومی انڈر16-گرلز فٹ بال چیمپئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کی ہے اور امید ہے کہ ینگ رائزنگ سٹار کلب چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ شاہداحمد خان اور عبدالوحید اعلیٰ اور جدید تربیت دے رہے ہیں، چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن ینگ رائزنگ سٹار کلب اپنا پہلا میچ فرنٹ ایئر کالج پشاور کے ساتھ کل منگل کو کھیلے گی، دفاعی چیمپئن ینگ رائزنگ سٹار کلب راولپنڈی کو ڈراز کے گروپ سی میں سوکر کوئین کلب راولپنڈی، پشاور ویمن کلب، ایف سی ویمن کلب پشاور کے ساتھ رکھا گیا ہے۔