پریکٹس جاری …سوناکشی سنہا 7 جون کو آئیفا ایوارڈ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی

پیر 1 جون 2015 13:21

پریکٹس جاری …سوناکشی سنہا 7 جون کو آئیفا ایوارڈ میں اپنی آواز کا جادو ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا جو جلد ہی بھارتی چینل کی رائلٹی شو آنڈین آئیدل جونیئر میں جج کے فرائض انجام دینے جارہی ہیں ملائشیا کے شہر کوالا لمپور میں اگلے ماہ پانچ جون سے شروع ہونے والے تین روزہ 16 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ ”ا?ئیفا“ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

تقریب کی میزبانی ایوشمان کھرانہ اور پرینیتی چوپڑا کریں گی جب کہ معروف موسیقار شنکر احسان لوئے ، میکا سنگھ ، انکیٹ تیواڑی ، کانیکا کپور ، جاوید علی اور نوراں سسٹرز بھی اس موقع پر پرفارم کریں گے اطلاعات کے مطابق سوناکشی نے آئیفا تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے لیے پریکٹس شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

snahآئیفا کے آرگنائزر اور وزکرافٹ انٹرنیشنل انٹرٹیمنٹ نے ہدایتکار سباس جوزف نے بھارتی خبر رساں ادارے ”آئی اے این ایس “ کے ساتھ ممبئی میں ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے سوناکشی سنہا کے تقریب میں گلوکاری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ایک اداکارہ بھی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی اور اس سے 16 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈکی تقریب اور دلچسپ اور بہترین ہوجائے گی انھوں نے بتایا کہ سوناکشی سنہا 7 جون کی شام کو گلوکاری کا مظاہرہ کریں گی جس کے لیے انھوں نے ریہرسل شروع کردی ہے۔