پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کراچی میں انٹرنیشنل بیچ گیمز کی منصوبہ بندی میں مصروف

پیر 1 جون 2015 14:10

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کراچی میں انٹرنیشنل بیچ گیمز کی منصوبہ ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم جون۔2015ء) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) عارف حسین نے پاکستان میں انٹرنیشنل مقابلوں کے انعقاد کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد ملک میں مارشل آرٹ کا انٹرنیشنل ایونٹ منعقد ہوگا۔ وہ کراچی میں اولمپک کونسل آف ایشیاء اسپورٹس ایڈمنسٹریشن کورس کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

عارف حسن نے کہا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کامن ویلتھ کی سطح کے مارشل آرٹ ایونٹ کی میزبانی دیدی ہے، گیمز ستمبر یا اکتوبر میں کراچی میں انٹرنیشنل بیچ گیمز کی پلاننگ بھی کر رہے ہیں، ایونٹ کیلیے کمشنر کراچی کے گرین سگنل کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد پر عائد دس سال کی پابندی ہے ، وہ پی او اے اور آئی او سی کے چارٹر کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے۔ متوازی فیڈریشنز کے خاتمے اور کھیلوں کے انفرا اسٹرکچر کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :