ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے نیا ہیئر سٹائل اپنا لیا

پیر 1 جون 2015 14:24

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے نیا  ہیئر سٹائل اپنا لیا

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم جون۔2015ء) قومی اے کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا بھارتی اداکار رنویر کپور جیسے ہیئر سٹائل سے دل بھر گیا، سری لنکا سے واپسی پر انہوں نے اپنے ہیئر سٹائلسٹ رشید اے ون کی مدد سے نیا انداز اپنا لیا ۔

(جاری ہے)

فواد نے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں، یاد رہے کہ بھارتی فلم ’’رام لیلا‘‘ میں رنویر کپور کے سٹائل سے متاثر ہو کر فواد نے ویسا ہی انداز اپنا لیا تھا۔

دریں اثنا فواد عالم نے دورہ سری لنکا کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کا عزم ظاہر کیا ہے، انہیں اے ٹیم کی جانب سے شاندار کارکردگی کے باوجود زمبابوے سے ہوم سیریز میں نظر انداز کیا گیا تھا، مگر وہ پُراعتماد ہیں کہ آئی لینڈ میں کھیلنے کا حالیہ تجربہ انہیں کولمبو جانے کا پروانہ ضرور دلا دے گا۔

متعلقہ عنوان :