فلسطینی انسانی حقوق تنظیموں، سماجی اداروں کے کارکنوں، عوام کا فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ کیلئے غم وغصہ شدت اختیار کرگیا

پیر 1 جون 2015 14:39

فلسطینی انسانی حقوق تنظیموں، سماجی اداروں کے کارکنوں، عوام کا فلسطینی ..

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) فلسطینی انسانی حقوق تنظیموں، سماجی اداروں کے کارکنوں بالخصوص سپورٹس میں دلچسپی رکھنے والے شہریوں کا فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ بریگیڈئر جنرل جبریل الرجوب کیخلاف عوام کا غم وغصہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے ان کے استعفے کے مطالبات میں شدت آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جبریل الرجوب کو فلسطینی عوام کی جانب سے سخت تنقید اور مخالفت کا سامنا ہے کیونکہ اندرون فلسطین اور بیرون ملک بھی لوگ ان کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

جبریل الرجوب کے استعفے کیلئے احتجاجی مظاہروں کیساتھ افاز نامی عالمی تنظیم نے ایک دستخطی مہم شروع کی ہے جس میں جبریل الرجوب کے استعفے کے حق میں دستخط لیے جا رہے ہیں۔تنظیم کی جانب سے فلسطینی عوام کو ذرائع ابلاغ کے ذریعے مطلع کیا گیا کہ وہ جبریل الرجوب کو فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے عہدے سے ہٹانے کے لیے جاری مہم میں تنظیم کا ساتھ ددیں تاکہ ہم رام اللہ حکومت سے عوام کا مطالبہ پیش کریں سکیں۔

متعلقہ عنوان :