راولپنڈی : جڑواں شہروں کے مابین چلائی گئی میٹرو بس کا پہلا آزمائشی سفر، غریب مسافروں کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گی، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 جون 2015 17:11

راولپنڈی :  جڑواں شہروں کے مابین چلائی گئی میٹرو بس کا پہلا آزمائشی ..

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جون 2015 ء) : راولپنڈی اور اسلام آباد کے مابین چلنے والی میٹرو بس سروس کے پہلی آزمائشی سفر آج ہوا، میٹرو بس کے پہلے روٹ کا دورہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت صحافیوں نے بھی کیا، پرویز رشید نے بس اور سیکرٹریٹ سٹیشن کا جائزہ لیتے ہوئے صحافیوں کو بریفنگ دی، جبکہ میٹرو بس سروس کا باقاعدہ آغاز 3 جون کو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کریں گے، کمشنر راولپنڈی کے مطابق میٹرو بس کا روٹ کُل 23 کلو میٹر ہو گا جس کے لیے ابتدائی طور پر 68 بسوں کو مختص کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ میٹرو بس پر ایک اندازے کے مطابق روزانہ ڈیڑھ لاکھ مسافر سفر کریں گے، جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ میٹرو بس کے 25 سٹیشنز بنائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ دن رات محنت کا نتیجہ ہے، شہباز شریف نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے قرض نہیں لیا گیا بلکہ پشاور موڑ انٹر چینج کے لیے وفاقی حکومت نے تین بلین جاری کیے اور باقی 41.84 بلین روپے میں سے آدھی رقم پنجاب حکومت جبکہ آدھی رقم وفاقی حکومت کی جانب سے ادا کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے کے ذریعے غریب لوگوں کو اچھی سفری سہولت میسر ہو گی جبکہ پسماندہ علاقوں کو اس منصوبے کے ذریعے منسلک کر کے تفریق ختم کی جائے گی.