گیل نے انگلش ٹی20 میں تباہی مچا دی ، 62 گیندوں پر 151 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی

پیر 1 جون 2015 18:18

گیل نے انگلش ٹی20 میں تباہی مچا دی ، 62 گیندوں پر 151 رنز کی جارحانہ اننگز ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) کرس گیل نے انگلش ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ایک بار پھر تباہی مچاتے ہوئے جارحانہ اننگ کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے۔ سمرسیٹ اور کینٹ کے درمیان میچ میں کینٹ نے سیم نارتھ ایسٹ کے 58 گیندوں پر 114 رنز کی بدولت 227 رنز بنائے۔جواب میں سمر سیٹ کا آغاز تباہ کن تھا اور گیل کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔

(جاری ہے)

گیل نے 62 گیندوں پر 151 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جس میں 15 چھکے اور دس چوکے لگائے۔لیکن ان کی اس کاوسش کے باوجود ان کی ٹیم کینٹ کے خلاف میچ نہ جیت سکی اور اسے تین رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سمر سیٹ کے دیگر بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کا اندازہ بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گیل کے بعد ٹیم کا سب سے بڑا اسکور جیمز ہلڈریتھ کا تھا جنہوں نے 29 رنز بنائے۔سمر سیٹ کی شکست کے باوجود گیل کو ان کی شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :