زمباوے کا دورہ پاکستان تاریخی تھا ، آئی سی سی بھی مان گیا

پیر 1 جون 2015 20:29

زمباوے کا دورہ پاکستان تاریخی تھا ، آئی سی سی بھی مان گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) پاکستان کا دورہ کرنے والی زمبابوین ٹیم 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئی۔ آئی سی سی نے پاک زمبابوے سیریز کو تاریخی قرار دے دیا، پاک زمبابوے کی دو سیریز کے پانچ میچوں میں 2306 رنز چار سنچریاں، 13 نصف سنچریاں ناقابل فراموش ہیں۔ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز پاکستان نے جیتی اور شائقین کا دل زمبابوے نے جیت لیا۔

کرکٹ دیوانوں نے کھیل کے میدان میں شاہینوں کی حمایت تو کی ہی لیکن زمبابوے ٹیم کے نعرے بھی خوب بلند ہوئے۔ پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے قوم کو عالمی کرکٹ کا تحفہ پیش کئے جانے کے جواب میں بہترین میزبانی سے مثال قائم کی۔ مہمان ٹیم پاکستان میں کرکٹ کے بند دروازے کھول کر وطن واپس لوٹ گئی۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل زمبابوین ٹیم کے کپتان چکمبورا نے پاکستانی شائقین کی مہمان نوازی اور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلد دوبارہ دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا۔ آئی سی سی نے بھی پاک زمبابوے سیریز کو تاریخی قرار دیا۔ آئی سی سی کے مطابق پاک زمبابوے کی دو سیریز کے پانچ میچوں میں 2306 رنز چار سنچریاں، 13 نصف سنچریاں ناقابل فراموش ہیں۔

متعلقہ عنوان :