بلدیہ ٹنڈومحمدخان کی ناقص کاکردگی کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے

پیر 1 جون 2015 20:46

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) بلدیہ ٹنڈومحمدخان کی ناقص کاکردگی کی وجہ سے ٹنڈومحمدخان شہر کے الفتاح چوک، نصیر آباد ، چاندنی چوک ، شوکت کالونی ، مشترکہ کالونی ، تالپور کالونی سمیت مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور سیوریج کا گندہ پانی سڑکوں پر کھڑا ہے ، جس کے باعث آمد ورفت میں شدید دشواری پیش آرہی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ گندگی کی وجہ سے مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ، جس کے باعث بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ ہے ، جبکہ سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے آئے دن پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، شہریوں نے سیکریٹری بلدیات اور اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر صفائی و ستھرائی کرائی جائے ۔