میٹرو افتتاحی تقریب میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کو بھی مدعو کیا جائیگا ، محمد شہباز شریف

پیر 1 جون 2015 21:29

میٹرو افتتاحی تقریب میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت گورنرز اور وزرائے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کو بھی مدعو کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

پیر کو پنجاب ہاؤس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف چند روز میں اس منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔ اس تقریب میں سیاسی رہنماؤں سمیت میڈیا کو بھی مدعو کیا جائیگا ۔ میٹرو بس منصوبہ تقریباً مکمل ہے صرف چھوٹے چھوٹے پانچ فیصد سے بھی کم کام رہتے ہیں جو جلد مکمل ہو جائیں گے ۔