اسلحہ رکھنے پر ویسٹ انڈین کرکٹر پر جرمانہ

فلیچر کے قبضے سے ہتھیار برآمد ہوا تھا جس کے باعث گزشتہ ہفتے انہیں ڈومینیکا کے چارلس ڈگلس ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا تھا جرمانہ ادا کیا جا چکا ہے اور ہم فلیچر کو ڈومینیکا کو آرام کی غرض سے باہر بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں، منیجر

پیر 1 جون 2015 22:02

اسلحہ رکھنے پر ویسٹ انڈین کرکٹر پر جرمانہ

جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) ویسٹ انڈین وکٹ کیپر بلے باز آندرے فلیچر پر ہتھیار برآمد ہونے کے جرم میں جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔فلیچر کے قبضے سے ہتھیار برآمد ہوا تھا جس کے باعث گزشتہ ہفتے انہیں ڈومینیکا کے چارلس ڈگلس ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔پیر کو مجسٹریٹ کے سامنے انہوں نے اپنے جرم کا اقرار کیا جس کے بعد ان پر 740.75 امریکی ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

وکٹ کیپر بلے باز کی ڈومیسٹک ٹیم ون ورڈرز آئی لینڈ کے منیجر نے بتایا کہ جرمانہ ادا کیا جا چکا ہے اور ہم فلیچر کو ڈومینیکا کو آرام کی غرض سے باہر بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلیچر ائرپورٹ میں داخل ہوتے وقت ہتھیار کے حوالے سے لاعلم تھے اور ان کا مجرمانہ کارروائی اک کوئی ارادہ نہیں تھا، انہیں اسلحے کے حوالے سے علم ہی نہیں تھا اور یہ کسی کے بھی ساتھ ہو سکتا ہے۔وکٹ کیرپ بلے باز اب تک 15 ایک روزہ اور 22 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہوں نے آخری مرتبہ جنوری میں ڈربن کے مقابم پر جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔ `

متعلقہ عنوان :