زمبابوے کے دورے کے باوجود پاکستان مستقبل میں ٹیموں کیلئے محفوظ نہیں ، ہیتھ ملز

منگل 2 جون 2015 11:49

زمبابوے کے دورے کے باوجود پاکستان مستقبل میں ٹیموں کیلئے محفوظ نہیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) کیوی کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ہیتھ ملز نے کہا ہے کہ زمبابوے کا دورہ ہوسکتا ہے کہ بغیر کسی بدقسمت واقعے کے بغیر ہوگیا ہو مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ مستقبل میں ٹیموں کے پاکستان کے دورے محفوظ ہوں گے۔ ایک انٹرویو کے دوران ہیتھ ملز نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کو دورہ پاکستان کے لیے آزاد سیکیورٹی مشیروں کی رائے پر انحصار کرنا چاہئے " ہم اس حوالے سے آزاد سیکیورٹی ماہرین سے رائے لینے کے عمل کو جاری رکھیں گے اور ان کی رہنمائی میں ہی ہم سفارشات مرتب کریں گے جو کھلاڑیوں کو دی جائیں گی"۔

انہوں نے کہا " ہمیں آزاد سیکیورٹی مشیروں کی رہنمائی حاصل ہے اور انہوں نے فیکا کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ ٹور خطرہ ثابت ہوسکتا ہے "۔

(جاری ہے)

تمام تر سیکیورٹی خدشات کے باوجود زمبابوے کرکٹ کا " آزاد سیکیورٹی ماہرین کے دیئے گئے مشورے کے باوجود" دورہ پاکستان کا فیصلہ این زی سی پی اے کے چیف ایگزیکٹو کے لیے حیران کن ثابت ہوا " ہم اس وقت زمبابوے بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کا فیصلہ کرنے پر حیران رہ گئے تھے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ زمبابوے کے اپنے سیکیورٹی ماہرین اور آئی سی سی کے ماہرین نے بھی پاکستان کا دورہ کرکے صورتحال کا تجزیہ کرنے کے بعد وہاں ٹیم نہ بھیجنے کا مشورہ دیا تھا" انہوں نے کہا کہ ہمیں ماہرین کی رہنمائی حاصل کرنا ہوگی جو اس وقت کے خطرات اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے خطرات میں کمی لانے اور ہمارے لوگوں کی تحفظ وغیرہ کا تجزیہ کریں گے"۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکن حملے سے ثابت ہوا تھا کہ کرکٹ بھی براہ راست دہشت گرد گروپس کا ہدف بن سکتی ہے " اس سے یہ بھی ثابت ہوا تھا کہ ایک ٹیم کس حد تک آسان شکار ہوتی ہے چاہے اس کے لیے معیاری سیکیورٹی انتظامات ہی کیوں نہ کیے جائیں۔ بدقسمتی سے ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ' ہائی لیول' اور ' صدارتی ' سطح کی سیکیورٹی کے باوجود ہمارے لوگ حملے کی زد میں آسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :