دنیا کی کوئی طاقت کسی سے نصیب نہیں چھین سکتی ‘ہمیشہ اپنی پر فارمنس پر توجہ دی ہے‘فلم سٹار میگھا

منگل 2 جون 2015 13:26

دنیا کی کوئی طاقت کسی سے نصیب نہیں چھین سکتی ‘ہمیشہ اپنی پر فارمنس ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت کسی سے نصیب نہیں چھین سکتی ‘ہمیشہ اپنی پر فارمنس پر توجہ دی ہے ‘فلم انڈسڑی پر خصوصی توجہ اور حکو مت کے فنڈز کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں میگھا نے کہا کہ میری اپنی زندگی کا تجربہ ہے کہ بہت سے لوگ دوستوں کی شکل میں آپ کے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں لیکن وہ اندر ہی اندر اپنی کامیابیوں پر حسد بھی کر رہے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نیک نیتی سے اپنے کام پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں او راسکا مجھے پھل بھی ملا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتی رہوں گی اور مجھے یقین ہے کہ اس سے وابستہ سب لوگ اسی طرح کی سوچ رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :