سرگودھا اور گردونواح میں ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم خوشگوار رہا

منگل 2 جون 2015 14:39

سرگودھا ۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) سرگودھا اور گردونواح میں منگل کے روز بھی ٹھنڈی ہوا چلنے ، بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی سے موسم انتہائی خوشگوار رہا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق منگل کے روز سرگودھا اور گردونواح میں صبح سویرے ہلکی بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوا نے موسم کو انتہائی رنگین بنادیا، ماہ ِجون کے باوجود موسم میں خوشگوار تبدیلی لوگوں کیلئے خوشی کا باعث بنی ۔دن بھر بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی نے سماں رنگین بنادیا اور لوگ اس رنگین موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد بچوں کے ہمراہ تفریح مقامات پر روانہ ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :