جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز گیل کے چھکے پر ایک شائق نے دریا میں چھلانگ لگا کر گیند تلاش کر لی

بدھ 3 جون 2015 11:07

جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز گیل کے چھکے پر ایک شائق نے دریا میں چھلانگ ..

ٹاؤنٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3جون۔2015ء) کاؤنٹی ٹونٹی 20 بلاسٹ میں سمرسٹ کے بیٹسمین کرس گیل کے چھکے پر گیند حاصل کرنے کیلیے ایک شائق مارٹن بلوک نے دریا میں چھلانگ لگا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کینٹ کے خلاف میچ میں گیل نے آخری گیند پر زوردار چھکا جڑا جس پر گیند قریب سے گزرنے والے دریائے ٹون میں چلی گئی، گراؤنڈ میں ہی موجود مارٹن نے جب گیند کو دریا میں جاتے دیکھا تو وہ خود پر قابو نہیں رکھ پائے اور پانی میں کود گئے اور گیند کو وہاں سے نکال بھی لائے ۔ کرس گیل نے نہ صرف ان کے اس جوش وخروش کو سراہا بلکہ انھیں اس گیند پر اپنے سائن بھی کردیئے ۔