بلاول کی واپسی بہنوں کی کوششوں کا نتیجہ
بدھ 3 جون 2015 11:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون2015ء) دو بہنوں کی کوششوں نے باپ اور ان کے بھائی کے درمیان موجود اختلافات کو ختم کرنے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ یہ بات زرداری خاندان کے قریبی ذرائع نے بتائی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیر کو سات ماہ بعد کراچی واپس لوٹ آئے، اس سے پہلے وہ 30 نومبر 2014 کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پرلاہور سے لندن چلے گئے تھے جس کے بعد ان کے اپنے والد اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات کی افواہیں سامنے آنا شروع ہوگئی تھیں۔
اسی طرح بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ اور پی پی پی کی سابق چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں بھی پہلی بار شرکت نہیں کی جس کے بعد اختلافات کی خبروں کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔(جاری ہے)
ان رپورٹس پر اپ سیٹ آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ ان کے بیٹے کو سیاسی طور پر بلوغت حاصل کرنے کے لیے وقت درکار ہے اور وہ مناسب وقت پر سیاسی میدان میں لوٹ آئیں گے۔
حالانکہ پی پی پی کی جانب سے بلاول بھٹو اٹھارہ اکتوبر 2014 کو کراچی میں ایک جلسے کے ذریعے سیاسی میدان میں متعارف کرایا جاچکا تھا۔ پی پی پی کے جیالے بھی اس صورتحال پر ناخوش تھے اور ان کی متفقہ رائے تھی کہ بلاول بھٹو زرداری کے بغیر پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں۔ ذرائع کے مطابق " بختاور اور آصفہ اپنی خالہ صنم بھٹو کے ہمراہ گزشتہ دو ماہ سے متحرک تھیں اور بلاول پر دباﺅ ڈال رہی تھیں کہ وہ ' معمولی' مسائل کو نظر انداز کرکے سیاست میں اپنے والد کے نقش قدم پر چلیں"۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں بہنیں بلاول کے غصے کو ٹھنڈا کرنے میں کامیاب رہیں اور پی پی پی چیئرمین واپس آنے اور سیاسی سرگرمیوں کی بحالی (اپنے والد کی رہنمائی میں) کے لیے رضا مند ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا تھا " بلاول جو رواں برس ستمبر میں 27 سال کے ہوجائیں گے، کو مشورہ دیا گیا ہے (ان کے والد کی جانب سے) کہ وہ پارٹی عہدیداران اور ورکرز کے ساتھ اپنے تعلق کو بڑھائیں تاکہ بتدریج وہ پارٹی کی قیادت کرنے لگے"۔ پی پی پی کے ورکرز بلاول بھٹو کی واپسی پر بہت پرجوش ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ پی پی پی چیئرمین کی ملک میں موجودگی سے پارٹی مضبوط ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.