امریکی گلوکارہ جنینفر لوپیز کی پرفارمنس، مراکش میں نئی بحث چھڑ گئی، وزیر مواصلات سے استعفے کا مطالبہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 جون 2015 11:52

امریکی گلوکارہ جنینفر لوپیز کی پرفارمنس، مراکش میں نئی بحث چھڑ گئی، ..

مراکش(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جون 2015 ء): مراکش میڈیا کے مطابق رباط میں امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کے ہونے والے میوزیکل کانسرٹ کے بعد ملک کے وزیر مواصلات کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔جینیفر لوپیز نے گذشتہ جمعہ کو ایک لاکھ 60 ہزار افراد کے مجمع کے سامنے پرفارمنس دی تھی جس کے بعد یہ فیسٹیول معمولی تاخیر کے ساتھ 2ایم پبلک ٹی وی نیٹ ورک پر دکھایاگیا تھا. لائیو دکھائے جانے پر مقامی میڈیا نے جینیفر لوپیز کو دوران پرفارمنس ان کی حرکات اور لباس کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ موازین فیسٹیول میں جینیفر لوپیز کی پرفارمنس غیر مہذبانہ تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر مواصلات مصطفیٰ خلفی نے یہ پرفارمنس ٹی وی پر لائیو دکھانے کی اجازت دی تھی جس کے باعث ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کے برعکس مقامی میڈیا کے مطابق وزیر مواصلات مصطفیٰ نے مستعفی ہونے کے مطالبات رد کردیے ہیں۔ کئی اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ایشو پر اجلاس طلب کیا جائے جس میں اس بات پر بحث کی جائے گی کہ کیا یہ فیسٹیول ٹی وی پر دکھایا جانا چاہیے تھا یا نہیں؟