بھارت میں حال ہی میں میگی نوڈلز کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

بدھ 3 جون 2015 12:10

بھارت میں حال ہی میں میگی نوڈلز کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

بھارت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون2015ء) بھارت میں حال ہی میں میگی نوڈلز کا معاملہ طول اختیا کرتا جا رہا ہے۔نیسلے انڈیا لیمیٹڈ کمپنی کی تیار کردہ پرا ڈکٹ میگی نوڈلز کو دوکانوں کی شیلفوں سے آٹھانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بروز منگل دہلی کی شہری حکومت نے میگی نوڈلز کے تیرہ نمونے مختلف جگہوں سے حاصل کئے جس میں سے دس نمونوں میں ذائقے کو بڑھانے کیمیکل مونو سوڈیم گلوٹا میڈ کی مقدار حد کی گئی مقررہ مقدار سے زیادہ پائی جاتی ہے ۔

دہلی حکومت نے نیسلے انڈیا کے خلاف کیس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جبکہ کمپنی کا موئقف اس کے بالکل بر عکس ہے ۔نیسلے انڈیا لیمیٹڈ کے مطابق کمپنی میں تیار ہونے والی نوڈلز کا باقعدگی ہے ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور کسی بھی پراڈکٹ میں کسی بھی قسم کے کیمیکل کی مقررکی گئی تعداد سے تجاوز ہرگز نہیں کیا جاتا۔

متعلقہ عنوان :