فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے کرپشن سکینڈل کا دباوٴ بڑھنے پر استعفیٰ دے دیا

بدھ 3 جون 2015 12:15

فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے کرپشن سکینڈل کا دباوٴ ..

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے کرپشن سکینڈل کا دباوٴ بڑھنے پر استعفیٰ دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 17 سال تک فیفا کے صدر رہنے والے 79 سالہ سوئس جمعہ کو دوبارہ صدر منتخب ہوئے تھے۔بلاٹر نے کہا کہ ان کا جان نشین منتخب کرنے کیلئے جلد ہی ایک خصوصی کانگریس بلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سکینڈل کی وجہ سے داغ دار ہونے والی فیفا کی ’از سر نو تعمیر ‘کی ضرورت ہیاوریہ کہ دوبارہ منتخب ہونے کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کے بارے میں خوب سوچ و بچار کی تھی۔

واضح رہے کہ مبینہ بدعنوانی کے الزامات کے منظر عام پر آنے کے بعد فٹبال کی یورپی تنظیم یوئیفا کے صدر مچل پلاٹینی نے سیپ بلاٹر پر زور دیا تھا کہ وہ نئے انتخابات سے پہلے تنظیم کی صدارت سے مستعفی ہو جائیں البتہ سیپ بلاٹر نے انتخاب سے دستبردار ہونے کا مشورہ یہ کہہ کر ماننے سے انکار کر دیا تھا کہ اب بہت دیر ہو گئی پرتگال سے تعلق رکھنے والی سابق فٹبالر لوئس فیگو نے بھی بلاٹر کے استعفے کو فیفا اور فٹبال کیلئے ایک اچھا دن قرار دیا ۔

(جاری ہے)

فیگو نے فیفا کے حالیہ صدارتی انتخاب میں بھی حصہ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم وہ ووٹنگ سے ایک ہفتہ قبل دستبردار ہوگئے تھے۔فیس بک پر اپنے پیغام میں فیگو کا کہنا تھا کہ آخر کار تبدیلی آ رہی ہے میں نے جمعہ کو کہا تھا کہ یہ دن جلد یا بدیر آ کر ہی رہے گا۔

متعلقہ عنوان :