شعیب ملک 20 جون سے کیریبیئن لیگ میں ایکشن میں ہونگے

بدھ 3 جون 2015 12:17

شعیب ملک 20 جون سے کیریبیئن لیگ میں ایکشن میں ہونگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک 20 جون سے کیریبیئن لیگ میں ایکشن میں ہونگے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آل راؤنڈر 20جون سے کیریبیئن لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، وہ ایونٹ میں فرنچائز بارباڈوس ٹرائڈینٹس کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ واپسی پر اچھی کارکردگی دکھانے سے بھی زیادہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور گرین شرٹس کی فتح پر خوش ہوں،شائقین کے جوش و خروش نے کرکٹ سے محبت کا ثبوت دیا،شاندار انتظامات پر حکومت، فورسز اور پی سی بی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کھلاڑیوں نے کامیابی کیلئے خوب جان لڑائی، کپتان اظہر علی ابھی سیکھنے کے مراحل سے گزر رہے ہیں انھیں سینئرز کی بھرپور سپورٹ حاصل رہے گی، کوچز بھی بڑی محنت کررہے ہیں، ابھی ہم دیگر بڑی ٹیموں سے تھوڑا پیچھے ہیں، وقت گزرنے کے ساتھ کمبی نیشن بنے گا اور بہتر ہوتے جائیں گے-