دورہ سری لنکا کے لیے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، شان مسعود کی ٹیم میں واپسی

بدھ 3 جون 2015 12:19

دورہ سری لنکا کے لیے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، شان مسعود کی ٹیم میں واپسی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے 15رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،اوپنر شان مسعود کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے اعلان کردہ سکوا ڈ کی قیادت مصباح الحق کریں گے جب کہ اظہر علی ان کے نائب ہوں گے جب کہ وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد موجود ہوں گے۔ بقیہ کھلاڑیو ں میں محمد حفیظ، شان مسعود، عمران خان،وہاب ریاض، اسد شفیق، جنید خان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، احمد شہزاد،یونس خان، حارث سہیل اور احسان عادل شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم 9جون کو سری لنکا روانہ ہوگی جہاں دونوں ٹیموں کے مابین 3ٹیسٹ،5ون ڈ ے اور 2ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :