دلہن اور مردے کا تابوت

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 3 جون 2015 12:40

دلہن  اور مردے کا تابوت

سٹافورڈ شائر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون2015ء) تمام دلہنوں کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی شادی پر شاندار سجی ہوئی بگھی یا گاڑی میں شادی کی تقریب میں شریک ہوں مگر58 سالہ جینی بکلف نے شادی کی تقریب میں جانے کے لیے سب سے انوکھا طریقہ اپنایا۔ سٹاک آن ٹرینٹ، سٹافورڈ شائر کی جینی بکلف نے شادی کی تقریب میں جانے کے لیے مردوں کے تابوت کا استعمال کیا۔

جینی کالے تابوت میں لیٹ گئی، جیسے ایک موٹر سائیکل کھینچتا ہوا چرچ لے گیا۔

(جاری ہے)

جینی تابوت میں آنکھیں بند کیے لیٹی رہی۔ جینی کا کہنا ہے کہ اس کا مرحوم بھائی موٹر سائیکل کا بہت شوقین تھا، اسی کی یاد میں اس کے تابوت کو موٹر سائیکل سوار کھینچا ہوا چرچ تک لے کر آیا ہے۔جینی نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی شادی میں کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی جو سب کو یاد رہے۔جینی نے تابوت میں انٹری دینے کا خیال سب سے پوشیدہ رکھا، مگر پھر اپنے 51 سالہ شوہر کو بتا دیا۔جینی کی 27 سالہ بیٹی نے کہا کہ تابوت کی بات سن کر مجھے بہت عجیب لگا مگر میری ماں کوئی بھی بات نارمل نہیں۔