سعودی عرب:اجتماعی شادی میں کم عمرجو ڑے کے لے انعام

بدھ 3 جون 2015 12:50

سعودی عرب:اجتماعی شادی میں کم عمرجو ڑے کے لے انعام

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء)سعودی عرب کے مشرقی شہر الاحساء میں فیملی تکافل اور شادی بیاہ میں شہریوں کو سہولت فراہم کرنے والی ایک تنظیم کی جانب سے اجتماعی شادی کی تقریب میں 15 ہزار ریال مہر رکھنے والے ایک نوجوان کو خصوصی انعام دیا گیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اجتماعی شادی کی تقریب میں مجموعی طور پر 420 جوڑوں کا اجتماعی نکاح کرایا گیا۔

تقریب میں الاحساء کے گورنر شہزادہ بدر بن جلوی، مخیر حضرات اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب کے منتظم ادارے کا کہنا ہے کہ اجتماعی شادی کا اہتمام ٹھوس بنیادوں پر گھر داری کی تشکیل اور عائلی زندگی کو مستحکم کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔تقریب میں مقامی روایتی نغموں کی گونج میں عمر اور مہر میں سب سے چھوٹے دلہا المہام جو کہ جسمانی طور پر معذور ہیں، کو انعام دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کم مہر رکھنے پر مشعل بن المشعل اور عبدالالہ ابراہیم الکری کو بھی خصوصی انعامات دیے گئے۔ تقریب میں 19 سالہ ابراہیم بن خلیل البوحسن کو کم عمر دلہا ہونے کی بنیاد پر انعام دیا گیا۔ خیال رہے کہ فلاحی تنظیم رواں سال تیرہ اجتماعی شادیوں کا ارادہ رکھتی ہے۔ تنظیم سے شادی کے لیے مجموعی طور پر 1904 مرد وخواتین نے استفادہ کیا۔ اب تک اجتماعی شادی کی تقریبات پر 13.880.000 ریال کی لاگت آئی ہے۔ تنظیم کے زیراہتمام 1426ھ میں 40 مرد وخواتین کو باہم رشتہ ازدواج میں منسلک کیا گیا تھا۔ رواں سال اجتماعی شادیوں کے 13 پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں