دوسرا نعیم ملک میموریل ٹی ٹونٹی کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ

بدھ 3 جون 2015 13:20

دوسرا نعیم ملک میموریل ٹی ٹونٹی کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) دوسرے نعیم ملک میموریل ٹی ٹونٹی کلر کٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ایل ڈی اے کرکٹ گراؤنڈ شاہدرہ میں ہوگیا۔ جس میں لاہور کی بہترین 16ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اپالو سپورٹس نے شاہدرہ جمخانہ کو 6 وکٹوں سے ہراکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایل ڈی اے کرکٹ گراؤنڈ شاہدرہ میں شاہدرہ جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے۔

مقررہ 20 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے خرم افضل نے 53، ظہیر خان 20 اور مرتضیٰ نے 15 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اپالو سپورٹس کی طرف سے وسیم راجہ نے 2/15، سلمان علی 2/15، محمد عارف 2/27، محمد حسن 2/24 اور خرم ہمایوں نے 2/27 وکٹ حاصل کیں۔ جواب مین اپالو سپورٹس نے 15.5 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ بلال ارشاد نے 51، شیر باز خان 35 رنز ناٹ آؤٹ اور وسیم راجہ نے 20 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

شاہدرہ جمخانہ کی طرف سے محمد خالد نے 2/17، ظہیر خان 1/22 اور خرم افضل نے 1/27 وکٹ حاصل کیں۔ نثار احمد، طارق نیاز امپائر جبکہ فیضان احمد نے سکورر کے فرائض انجام دیئے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے کرکٹ پروموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے بلال ارشاد کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

متعلقہ عنوان :