کنگ آف سوئنگ کے نام سے مشہوردنیا کے عظیم فاسٹ باؤلروسیم اکرم 49برس کے ہوگئے

بدھ 3 جون 2015 13:20

کنگ آف سوئنگ کے نام سے مشہوردنیا کے عظیم فاسٹ باؤلروسیم اکرم 49برس کے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) کنگ آف سوئنگ کے نام سے مشہوردنیا کے عظیم فاسٹ باؤلر،کوچ و کمنٹیٹر وسیم اکرم 49برس کے ہوگئے۔ وسیم اکرم3جون1966ء کو لاہورمیں پیداہوئے۔انہوں نے1993ء میں ویسڈن کرکٹرآف دی اےئرکااعزازحاصل کیا۔انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیرکاآغاز25جنوری1985ء کونیوزی لینڈکیخلاف آکلینڈ میں کیااورآخری ٹیسٹ9جنوری2002ء کوڈھاکہ میں میں بنگلہ دیش کیخلاف کھیلا۔

انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ بیٹنگ میں۔ 104 میچوں کی 147 اننگز میں22.64کی اوسط سے2898رنزبنائے۔جن میں3سنچریاں اور7نصف سنچریاں شامل ہیں۔انکازیادہ سے زیادہ سکور257رنزہے۔بولنگ میں 22627 اووروں میں9779رنزدے کر23.62کی اوسط سے414وکٹیں لیں۔وہ25بار5اور5بار10یا10سے زائدوکٹیں لے چکے ہے۔وہ فیلڈنگ کے دوران44کیچ بھی لے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیرکاآغاز23نومبر1984ء کونیوزی لینڈکیخلاف فیصل آبادمیں کیااورآخری میچ 4 مارچ 2003ء کوزمباوے کیخلاف بلاوایومیں کھیلا۔

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وہ356میچوں کی280اننگزمیں16.52کی اوسط سے3717رنزبناچکے ہیں۔جس میں6ہاف سنچریاں شامل ہیں باوٴلنگ میں انہوں نے18186گیندوں پر11812رنزدے کر23.52کی اوسط سے502وکٹیں لیں اورفیلڈنگ کے دوران88کیچ پکڑے۔وسیم اکرم دنیا ٹیسٹ اورون ڈے دونوں میں400سے زائدوکٹیں لینے کااعزازحاصل کرچکے ہیں۔وہ دونوں میں دودومرتبہ ہیٹ ٹرک کرنے کااعزازبھی حاصل کرچکے ہیں۔

وسیم اکرم ان دنوں مختلف سپورٹس چینلزپرکمنٹری کررہے ہیں اوراسکے علاوہ کوچنگ بھی کررہے ہیں۔