پاکستان اور چین آئرن برادر ہیں، دونوں ممالک اپنے عوام کے روشن مستقبل کیلئے تمام شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں، اقتصادی راہداری چینی صدر کے ”ایک سڑک، ایک خطہ “وژن کا اہم جزو ہے،شی چن پنگ کے دورے میں پچاس سے زائد سمجھوتوں پر دستخط ہوئے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا تاریخی موقع ملا ہے

وزیراعظم نواز شریف کی چینی تھنک ٹینک کے وفد سے گفتگو

بدھ 3 جون 2015 13:20

پاکستان اور چین آئرن برادر ہیں، دونوں ممالک اپنے عوام کے روشن مستقبل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان اور چین کو آئرن برادر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک اپنے عوام کے روشن مستقبل کیلئے تمام شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں،پاکستان اور چین خطے میں امن کو فروغ دے رہے ہیں۔بدھ کو وزیراعظم نواز شریف سے بین الاقوامی تحقیق کے چین پاکستان تھنک ٹینک کے وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں خطے میں امن کے فروغ کیلئے تمام شعبوں میں تعاون کے عزم کا اظہار کیاگیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے تھنک ٹینک کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری چینی صدر شی چن پنگ کے ”ایک سڑک، ایک خطہ “وژن کا اہم جزو ہے، چینی صدر کے دورے میں پچاس سے زائد سمجھوتوں پر دستخط ہوئے، سمجھوتوں سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا تاریخی موقع ملا ہے۔