امریکی لڑکی نے شیرنی کو ذرا سا موقع دیا اور۔۔۔

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 3 جون 2015 13:38

امریکی لڑکی نے شیرنی کو ذرا سا موقع دیا اور۔۔۔

ساوتھ افریقا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون2015ء)ساوتھ افریقا میں ایک شیرنی نے ایک 22 سالہ امریکی لڑکی کو ہلاک اور اس کے ساتھی کو شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق امریکی سیاح لڑکی گائیڈکے ساتھ جوہانسبرگ کے قریب واقع سفاری پارک میں گئی تھی۔ گوتنگ لائنز پارک میں صرف شیروں کو رکھا گیا ہے۔ سیاح اپنی گاڑیوں میں سفاری پارک میں موجود شیروں کو قریب سے دیکھتے ہیں۔

امریکی سیاح لڑکی 28 سالہ تھامپسن نامی گائیڈ کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی تھی اور گاڑی کا شیشہ کھلا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ایک شیرنی نے قریب آکر شیشے میں سے لڑکی پر حملہ کر دیا۔ گائیڈ نے لڑکی کو بچانے کی کوشش کی مگر وہ بھی شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکو اہلکار جب پہنچے تو لڑکی مر چکی تھی۔گائیڈ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیاہے۔ سفاری پارک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام سیاحوں کو سختی سے ہدایت کی ہوئی ہے کہ اپنی گاڑی کا دروازہ بند رکھیں، مگر پھر بھی بہت سے لوگ ہدایات پر عمل نہیں کرتے۔اس پارک میں پچھلے چار ماہ میں شیروں کا سیاحوں پر تیسرا حملہ ہے۔ اس سفاری پارک میں 85 شیر رہتے ہیں۔