فرنچ اوپن ، اپ سیٹس کا سلسلہ جاری, راجر فیڈرر بھی ایونٹ سے باہر

بدھ 3 جون 2015 13:46

فرنچ اوپن ، اپ سیٹس کا سلسلہ جاری, راجر فیڈرر بھی ایونٹ سے باہر

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3جون۔2015ء) سال کے دوسرے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں اپ سیٹس کا سلسلہ جاری ہے جس کا تازہ ترین شکار سابق عالمی نمبر ایک سوئس سٹار راجر فیڈرر بنے ہیں، تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری فرنچ اوپن میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈڈ پلیئرز کی چھٹی ہوگئی۔

(جاری ہے)

سیکنڈ سیڈ سوئس پلیئر راجر فیڈرر کو ان کے ہموطن نمبر آٹھ سیڈ سٹینسلاس واورینکا نے حیران کن ہزیمت سے دوچار کر دیا۔ سٹینسلاس واورینکا نے چھ، چار، چھ، تین اور سات، چھ سے جیت کو گلے لگا کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جہاں انہیں فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا کے چیلنچ کا سامنا کرنا ہوگا ۔