سنی لیونی کی فلم ”مستی زادے“ کو سنسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

بدھ 3 جون 2015 13:48

سنی لیونی کی فلم ”مستی زادے“ کو سنسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دینے سے ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) بھارتی سنسر بورڈ نے اداکارہ سنی لیونی اور تشار کپور کی سیکس کامیڈی فلم مستی زادے کو نمائش کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ سنسر بورڈ کا کہنا ہے کہ فلم میں بیہودہ مواد کی بھرمار کی وجہ سے اسے نمائش کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ فلم مئی میں ریلیز کی جانا تھا لیکن سنسر بورڈ نے اسے نمائش کا سرٹیفکیٹ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

فلم پروڈیوسر نے سنسر بورڈ کی کمیٹی میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کر دی، کمیٹی نے فیصلہ سنایا کہ فلم کے جنسی مناظر کو کاٹ کر فلم کی ریلیز کی جائے لیکن فلم میں ایسے مناظر کی بھرمار کی وجہ سے پروڈیوسرز کے لئے یہ شرط پوری کرنا ممکن نہیں تھا۔ پروڈیوسرز نے اب عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن بھارتی حکومت کی طرف سے سنسر شپ کے حوالے سے عائد کی گئی کڑی پابندیوں کے بعد اس فلم کو سرٹیفکیٹ ملنے کا امکان کم ہے۔

متعلقہ عنوان :